اہم خبریں

پبلک سروس کمیشن افسر محمد ارشد قتل کیس ، ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج

پشاور(اے بی این نیوز     ) پبلک سروس کمیشن افسر محمد ارشد قتل کیس کے حوالے سے پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی ۔ مقدمہ ڈرائیور محمد اسماعیل کی مدعیت میں درج کردی گئی ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم پہلے سے تاک میں بیٹھا ہوا تھا ۔ جائے وقوعہ پر روڈ خراب ہونے کے باعث گاڑی آہستہ ہوگئی ۔ ملزم نے فرنٹ شیشے پر فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ سے مقتول محمد ارشد سینے پر گولیاں لگی ۔ مقتول نے راستے میں دم توڑ دیا ۔ مقتول کی کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں