اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ قادر مندوخیل کی سربراہی میں برطرف ملازمین کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی ملازمین کی بحالی کیلئے عمل نہیں ہورہا ، کس کس وزارت نے ملازمین کو بحال نہیں کیا تمام سیکریٹریز کو بلائیں اور ان سے پوچھیں کیوں عمل نہیں کیا جارہا؟ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ سیکریٹریز کو استحقاق کمیٹی میں بلایا جائے اور انہیں سزائیں دی جائیںمیں کہتا ہوں کہ سیکریٹریز کو بلاکر اسپیکر کے ساتھ بٹھایا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ کیوں کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہیں ہورہا















