اسلام آباد (اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اپنے اسلحہ لائسنس نہ بننے پر برہم،اسپیکر نے سیکریٹری داخلہ کے خلاف ایکشن لے لیا ہے،زاہد اکرم درانی نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی کے اسلحہ لائسنس کے بارے میں بہت تحفظات ہیں۔سیکرٹری داخلہ اور ان کاعملہ قائمہ کمیٹی میں نہیں آرہا تھا۔سیکرٹری داخلہ اسپیکر کے چیمبر میں پیش ہوئے اور احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ممبران کے اسلحہ لائسنس کے لئے سیکریٹری داخلہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔















