اہم خبریں

دریائے سندھ میں کروڑ لعل عیسن اور لیہ کے نشیبی علاقوں میں درمیانے درجے کا سیلاب

لیہ (اے بی این نیوز    )دریائے سندھ میں کروڑ لعل عیسن اور لیہ کے نشیبی علاقوں میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا،3 لاکھ 75 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے سے قیمتی فصلیں زیر آب آ گئیں سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچنے لگا علاقہ مکین پریشان، گھروں تک محصور ہو گئے،ضلعی انتظامیہ متحرک، ریسکیو، لائیو سٹاک سمیت دیگر اداروں کے کیمپ قائم زیادہ متاثرہ علاقوں سے مکینوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،سیلاب سے تاحال 11 مواضعات اور کئی بستیاں متاثر ہو چکی ہیں

متعلقہ خبریں