کوئٹہ (اے بی این نیوز )بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے،اموات کی معلومات ہمیں مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوئی ہیں،حالیہ بارشوں سے اموات آواران،قلعہ سیف اللہ،ژوب اور نصیر آباد کے علاقوں میں ہوئیں ہیں،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل پانیزئی نے بتا یا کہ پی ڈی ایم اے تمام متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہے،
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے لسبیلہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،: بارشوں سے متعلق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ سے متعلق مراسلہ ارسال کر دیا تھا ،:امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج ،ایف سی ، ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔















