اہم خبریں

افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب، 31 افراد ہلاک، 74 زخمی

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ 3 روز کے دوران سیلاب سے 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 74 زخمی اور 41 لاپتہ ہوگئے۔ سیلاب سے جہاں سیکڑوں ہیکٹرز زرعی اراضی کو نقصان پہنچا وہیں کابل اور وسطی صوبے بامیان کے درمیان ہائی وے کو بھی سیلاب کی وجہ سے بند کردیا گیا،سیلابی ریلوں میں بہہ کر 250 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔بارشوں اور سیلاب سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اتوار کو بتایا کہ کابل کے مغرب میں واقع صوبہ وردگ کے ضلع میدان کے علاقے جلریز میں ہفتے کو رات گئے سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد اور معاونت کے احکامات جاری کردیے گئے ۔ ادھر حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب سے جہاں سیکڑوں ہیکٹرز زرعی اراضی کو نقصان پہنچا وہیں کابل اور وسطی صوبے بامیان کے درمیان ہائی وے کو بھی سیلاب کی وجہ سے بند کردیا گیا ۔افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر 250 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔افغان حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔افغان حکام نے بتایا کہ سیلاب سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی جزوی یا مکمل تباہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں