کراچی ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے ،نبی ﷺکی ناموس ہو یا قرآن پر حملہ امت مسلمہ اپنے اوپر جنگ سمجھتی ہے،مسلمان آسمانی کتابوں کو احترام اسی طرح کرتے جیسے قرآن کا احترام کرتے ہیں ،جے یو آئی کے سویڈن میں سرکار کی سرپرستی میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجا جی مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد دہشت گردی کا نعرہ لگا کر اسلام کو ختم کرنے کی سازش کی ،قرآن پاک کی توہین سے ان چہروں سے لبرزم کا نقاب اتر گیا ہے ،مغربی دنیا کچھ بھی کرلے اسلام کو کبھی ختم نہیںکرسکتے۔















