اہم خبریں

ایمرجنگ ایشیا کپ ،تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا

کو لمبو (  اے بی این نیوز    )پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں انڈیا اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا،تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا،نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں،پاکستان شاہینز ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی کسی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے،امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی،پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے،نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے،ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا،ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے اور ہم سب کی نیک تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں،خوشی ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ تجربات شیئر کیے،اسوقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے اور وہ ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔

متعلقہ خبریں