اہم خبریں

برطانوی ممبرِ پارلیمنٹ کا تاریخ ساز بل کامیابی سے ہمکنار

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی ممبرِ پارلیمنٹ یاسمین قریشی کا تاریخ ساز بل کامیابی سے ہم کنار ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ میرا پرائیویٹ ممبرز بل اب سرکاری طور پر قانون بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کام میں پہلے دن سے لچکدار کام کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔یاسمین قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ برطانیہ کے لاکھوں ملازمین کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ایک بڑا قدم ہو گا۔

متعلقہ خبریں