اہم خبریں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں الیکٹریکل مٹیریل اور گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں الیکٹریکل مٹیریل اور گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف، 7ڈسکوز میں بجلی کا سامان اور گاڑیاں چوری ہونے کے262 کیسز رپورٹ ہوئے،بجلی کاسامان اور گاڑیوں کی چوری سےڈسکوز کو 7کروڑ 72 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا،اے بی این نیوز کو موصول آڈٹ دستاویز کے مطابق262 مقدمات میں نامعلوم ملزمان نے 77.25 ملین مالیت کا بجلی کا سامان اور گاڑیاں چوری کیں،متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز میں درج کروائی گئیں،لیکن ذمہ داری کے تعین کےلئےکوئی انتظامی انکوائری یا کارروائی نہیں کی گئی،آئیسکو میں چوری کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے،لیسکو میں 62، فیسکو میں 42 ،پیسکو میں 52، گیپکو میں33 کیسکو میں ایک اور میپکو میں43 چوری کے کیسز رپورٹ ہوئے،اثاثوں کےتحفظ کیلئے قواعدپر عمل درآمد نہ ہونےسے2018-19 کے دوران 77.25ملین کا نقصان ہوا،معاملہ جون سے دسمبر 2019 کے دوران انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا،ستمبر سے دسمبر 2019 کے دوران وزارت کو رپورٹ کیا گیاانتظامیہ نے جواب دیا کہ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں کچھ کیسز میں محکمانہ انکوائریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے، باقی کیسز میں انتظامی اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں،جواب پر اتفاق نہیں کیا گیا کیونکہ قیمتی اثاثوں کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئےگئے تھے۔

متعلقہ خبریں