سوات (نیوز ڈیسک) سوات میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق 3زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے مدین میں گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا جس 3 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔















