کراچی (نیوزڈیسک) سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ،مسلسل بارش سے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پیدا ہوگیا،20 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ،حیدرآباد، ٹنڈوآدم، مٹیاری، ہالہ اور سانگھڑ میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا قاسم آباد سمیت سندھ کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔















