واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے آرٹس شاہد احمد خان نے کہاہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سائفر ڈرامہ دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں شاہد احمد خان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو پاکستان کی داخلی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹرز نےچیئرمین پی ٹی آئی کی ذات کیلئے نہیں انسانی حقوق کیلئےعمومی خط لکھا، امریکی سینیٹرز کا خط اگر اتنا ہی اہم ہوتا تو پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی امداد نہ مل پاتی۔















