اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ،ازبکستان اورافغانستان (یواے پی) ریلوے منصو بے کے جوائنٹ پروٹوکول پر دستخط کردئیے گئے۔سیکریٹری اورچیئرمین پاکستان ریلویز سید مظہر علی شاہ، افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او الحاج بخت الرحمان شرافت اورجمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ دیکھکانوف ڈی ٹی نے مفاہمت کی یادداشت پہ دستخط کئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر ریلویز خوا جہ سعد رفیق ، وفاقی وزیرخزانہ سینٹراسحاق ڈار اور تینو ں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔