اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی سمری کی منظوری دیدی انتخابات کیلئے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کیئے جائیں گے۔















