لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔لیسکو ریجن کےمختلف علاقوں میں تیزبارش کی وجہ وسے 45 فیڈرز ٹرپ کرگئے اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہوئی ہے۔ترجمان لیسکو نے کہا کہ لیسکوفیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے بارش کم ہوتے ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مون سون کا دوسرا اسپیل داخل ہوچکا ہے۔اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، وہیں کئی گھنٹوں کی بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔















