نیویارک (پی پی آئی ) پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطح فورم نیویارک میں شروع ہو گیا فورم میںپاکستان کی نمائندگی پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیرقیادت وفد کر رہا ہے وفد میں وفاقی وزیر برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت شازیہ مری، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نور عالم خان، کنوینیئر ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم اور ممبر قومی اسمبلی خالد جاوید چوہدری شامل ہیں۔















