اہم خبریں

سعودی عرب کا ڈرونز حاصل کرنے کیلئے ترکیہ کیساتھ معاہدہ

جدہ(نیوزڈیسک)ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، یہ دستخط حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان میں باضابطہ بات چیت کے دوران ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں فریقوں نے توانائی، دفاعی صنعت، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔سعودی عرب نے ترکیہ کی دفاعی کمپنی ’‘ بایکر’’ کیساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزارت دفاع اور بایکر کے درمیان دو حصول کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت وزارت ڈرونز حاصل کرے گی۔ اس کا مقصد مملکت کی مسلح افواج کی تیاری کو بہتر بنانا اور اس کی دفاعی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ خبریں