دبئی(نیوزڈیسک) انجانے میں کسی کی ریاست کے وزیراعظم سے ملاقات ہو جائے تو وہ یقنا اس کو زندگی کا سب سے دلچسپ واقعہ قراردیگا ، بالکل ایسا ہی واقعہ چھٹیوں پر آئی بھارتی فیملی کیساتھ پیش آیا جن کی لفٹ میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوگئی ۔ انہوں نے ایسی ملاقات اپنے خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا۔بھارتی فیملی متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دبئی کے ہوٹل کی لفٹ میں دیکھ حیران رہ گئی ۔ بھارتی فیملی کے سربراہ انس رحمٰن جنید نے نجی میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ میری فیملی لفٹ میں تھی کہ اسی دوران متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم بھی دیگر ساتھیوں کے ہمرا لفٹ میں آگئے،ہم انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے تھے، ان کا رویہ بہت دوستانہ تھا انہوں نے میری بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھا بولے کیا تم جانتی ہو کہ میں کون ہیں۔انس رحمٰن جنید نے اپنی اس دلچسپ ملاقات کو مزید یادگار بنانے کے لیے شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ معتدد تصاویر بھی بنوائیں ۔














