ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلا دیش میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی ،جس کے نتیجے میں چارافراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے ۔ کشتی میں ساٹھ سے زائد مسافر سوار تھے ۔ باقیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ کشتی تلگھاٹ سے ڈھاکا جارہی تھی کہ دوسری کشتی سے ٹکرا گئی ۔ جس سے متعدد مسافر ڈوب گئے ، امدادی ٹیموں نے چار افراد کی لاشوں کو نکال لیا ۔حکام نے بتایا کہ کشتی میں ساٹھ سے زائد مسافر سوار تھے ۔ باقیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔














