اتر پردیش ( اے بی این نیوز )یوٹیوبر کی ویڈیوز سے ایک کروڑ کی آمدنی، انکم ٹیکس حکام کا چھاپہ،بھارت میں ایک نوجوان کی یوٹیوب سے کمائی ایک کروڑ ہوجانے پر محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے اس کے گھر پر چھاپہ مار دیا۔ حکام نے کمائی کو غیر قانونی قرار دیا جبکہ اہلِ خانہ نے الزامات کو مسترد کردیا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اب لوگوں کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہیں، جن میں فیس بک اور یوٹیوب سرفہرست ہیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں تسلیم نامی یوٹیوبر کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس نے اس وجہ سے چھاپہ مارا کیونکہ اس نے صرف اپنی ویڈیوز کی مدد سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کمالی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تسیلم پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس نے غیرقانونی طریقے سے یہ رقم کمائی ہے، تاہم تسلیم کے اہلِ خانہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب سے حاصل ایک کروڑ 20 لاکھ کی کمائی پر حکام کو 4 لاکھ روپے ٹیکس بھی ادا کیا تھا۔















