برلن( اے بی این نیوز )جرمنی کا کہنا ہے کہ 2025 تک اس کا فوجی ڈویژن، نیٹو کا سب سے بہترین ہتھیار اور سازوسامان رکھنے والا ڈویژن ہوگا۔جرمنی کے آرمی چیف الفونز مائیس نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد یورپی ممالک اپنے فوجی دستوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر رہے ہیں۔اس وقت نیٹو میں جرمنی کا ایک بھی کامبیٹ ڈویژن نہیں ہے، کامبیٹ ڈویژن وہ فوجی یونٹ ہوتا ہے جس میں 20 ہزار سے زائد اہلکار ہوتے ہیں۔برلن کا کہنا ہے کہ 2025 میں پہلا جبکہ 2027 میں دوسرا کامبیٹ ڈویژن تیار ہوجائے گا۔جرمنی پہلی بار اپنے فوجی دستے آسٹریلیا بھیجے گا















