لندن ( اے بی این نیوز )برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا کہنا ہے کہ دشمن ممالک کے جرائم پیشہ گروہ برطانیہ میں سرگرم ہیں۔ سربراہ نیشنل کرائم ایجنسی گریم بگر نے برطانیہ کو درپیش جرائم کے خطرات سے متعلق لندن میں اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میں منظم جرائم میں 59 ہزار افراد ملوث ہیں۔ ملک میں مجرمانہ سرگرمیوں سے ہر سال 12 بلین پاؤنڈ کمائے جاتے ہیں۔
گریم بگر کے مطابق دنیا بھر سے 100 ارب پاونڈ کے کالے دھن کو برطانیہ کے ذریعے سفید کیا جاتا ہے۔ جرائم پیشہ گروہ برطانیہ آنے کے خواہشمندوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ سربراہ نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا کہ ملک میں بچوں کے لئے جنسی خطرہ بننے والوں کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار سے 8 لاکھ 30 ہزار کے درمیان ہے۔ بچوں کے جنسی استحصال کے لئے خطرہ بننے والے افراد کی تعداد جیل کی آبادی سے 10 گنا زیادہ ہے۔















