اہم خبریں

افغانستان میں امن کو آگے بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ایران

تہران ( اے بی این نیوز      )ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ مسئلہ افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مرکز میں علاقائی اقدامات کو آگے بڑھانے اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے افغانستان فریدون ہادی سینیرلیو اوغلو کے ساتھ ملاقات میں اعلیٰ ایرانی سفارت کار نے افغانستان میں جامع حکومت کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اہم قرار دیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں چیلنجز کے حل کے لیے علاقائی اقدامات کی حمایت پر بھی زور دیا۔امیر عبد اللہیان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو فوری حل کی ضرورت ہے اور اگر عالمی برادری نے دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے اس ملک کے سکیورٹی چیلنجز پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی تو اس کے منفی نتائج خطے اور دنیا پر اثرانداز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں