اہم خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

تہران (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے تہران میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں