پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں 9 مئی کو جلاو گھیراو میں ملوث تحریک انصاف کے دو سابق اراکین صوبائی اسمبلی ضمانت نہ ملنے پر احاطہ عدالت سے گرفتارکرلئے گئے۔پشاور میں نو مئی کو قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تحریک انصاف کے دو سابق اراکین صوبائی اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس نے ملک واجد اور ارباب وسیم کو احاطہ عدالت سے ہی حراست میں لے لیا۔ دونوں پولیس کو 9 مئی کے واقعات میں متعدد دفعات میں مطلوب تھے۔















