اہم خبریں

بڑی بیٹھک کی تیاریاں ،یوکرائنی وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اور یوکرائین کی بڑی بیٹھک کی تیاریاں،سفارتی ذرائع کے مطابق یوکرائنی وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا تاریخی دورہ کریں گے،یوکران کے کسی بھی وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ دورہ 30 سال بعد ہورہا ہے۔یوکرائنی وزیر خارجہ دمیٹرو کولیبا کی آمد کی تیاریاں شروع کردی گئیں،یوکرائنی وزیر خارجہ پاکستان کے اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔یوکرائِنی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ جوائنڈ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔یوکرائنی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی درخواست کردی۔یوکرائنی وزیر خارجہ دوطرفہ باہمی تعاون سکیورٹی اور تجارت سمیت دیگر امور پر بات کریں گے

متعلقہ خبریں