اہم خبریں

بحری جہاز کے نیچے چھپ کر سفر کرنے والے 4نائیجیرین گرفتار

ابوجہ (نیوزڈیسک)آبائی ملک نائجیریا سے برازیل کے ساحلوں تک جہاز کے پتوار پر بیٹھ کر 13 روز تک سفرکرنے والے 4 نائیجیرین تارکین وطن کوپولیس نے بازیاب کروا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان چاروں کو جنوب مشرقی برازیل میں ایسپریتو سانتو میں واقع ویٹوریا بے میں قریب سے گزرنے والے ایک دوسرے جہاز کے عملے نے دیکھا تھا۔شپنگ کمپن اہلکار کے مطابق چاروں کو جہاز کے نچلے حصے میں چھپنے سے قبل اندازہ نہیں تھا کہ جہاز کس طرف جا رہا تھا۔ اس جہاز کی منزل سینٹوس کی بندرگاہ تھی۔مبینہ طور پر یہ چاروں باشندے لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز کین ویو پر چھپے تھے جو 27 جون کو نائجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔جہاز پر سوار ہوتے وقت چاروں اپنا کھانا اور پانی لیکر آئے تھے جو راستے میں ختم ہو گیا۔رامون المیڈا کے مطابق اس گروپ میں شامل دو تارکین وطن انگریزی میں پولیس کے ساتھ بات چیت کر سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تجربہ بتاتا ہے کہ یہ لوگ کشتیوں میں چھپ جاتے ہیں اور یہ تک نہیں جانتے کہ انکی آخری منزل کیا ہوگی،یہ دنیا کی کسی بھی بندرگاہ پررُک سکتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ نائجیریائی باشندے آئندہ 25 روز تک کین ویو کی کشتی کی مالک کمپنی کی ذمہ داری ہوں گے جس کے بعد انھیں جبراً واپس بھیج دیا جائے گا۔پولیس چیف رامن المیڈا کے مطابق جہاز کی مالک کمپنی قانونی طور پراس گروپ کو برازیل کے ہوٹل میں رکھنے اور نائیجیریا واپسی کیلئے مالی مدد کی ذمہ دارہے، حالانکہ کمپنی ان چاروں کی موجودگی سے بےخبرتھی۔ چاروں 25 دنوں تک برازیل میں رہنے کے مجاز ہیں، جب تک ک دستاویزات حاصل نہیں کر لیتے، ٹکٹ نہیں خریدتے اور نائجیریا واپس نہیں جاتے۔

متعلقہ خبریں