ویلنیس(نیوزڈیسک)مغربی دنیا کی شہہ پر روس کے ساتھ دست و گریباں ہونے والے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اگرچہ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں اتحادیوں کی حمایت حاصل کر لی ہے لیکن اجلاس کے دوران کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر عبرت حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیتھوانیا میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے، جس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی دیگر رہنماؤں سے الگ تھلگ اور ہجوم میں بھی تنہا کھڑے نظر آتے ہیں، جب کہ باقی سب سربراہان مملکت ایک دوسرے کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔تصویر سے یہ تاثر ملتا ہے جیسے ولودیمیر زیلنسکی مایوسی کے شکار ہیں، کیوں کہ روس کے خلاف حمایت اور امداد پر تو نیٹو نے پوری گرم جوشی دکھائی، تاہم انھیں نیٹو رکنیت کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔















