ممبئ(نیوزڈیسک) ٹریفک کنٹرول روم کو ایک نامعلوم اردو بولنے والے شخص کی کال موصول ہوئی ہے جس میں پولیس کو ممبئی حملوں جیسے دہشت گردانہ حملے کی وارننگ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فون کرنے والے نے کہا کہ اگر پاکستانی خاتون سیما حیدر جو اپنے عاشق سے شادی کرنے کے لیے بھارت پہنچی تھی، اپنے ملک واپس نہیں آئی تو بھارت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔فون کرنے والے نے کہاکہ اگر سیما حیدر واپسی نہیں آئی، تو بھارت کا نیش (تباہی ) ہوگا،فون کرنے والے نے مزید کہا کہ ہر کسی کو 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے جیسے حملے کے لیے تیار رہنا چاہئے اوراس کی ذمہ دار اتر پردیش حکومت ہوگی۔پولیس نے موصول ہونے والی اس کال کے بعد معاملے کی فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔















