سیول،واشنگٹن(نیوزڈیسک)شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا نے اس تجربے کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے یہ میزائل امریکہ میں کہیں بھی کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ جنوبی کوریا اور امریکا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے ثابت ہوگیا کہ شمالی کوریا کی حکومت کی ترجیح عوام کی بھلائی نہیں بلکہ ہتھیاروں میں اضافہ ہے۔















