اہم خبریں

فرانسیسی صدر کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد

پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد، پراسیکیوٹرز نے تفتیش شروع کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر میکروں کے اسٹاف نے اس حوالے سے رواں ہفتے کے آغاز میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اور پولیس کو تفتیش کیلئے بلایا گیا۔یہ کٹی ہوئی انگلی خط بھیجنے والے شخص کی ہے جو نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے۔ان خطوط اور ای میلز کو 70 افراد پر مشتمل ٹیم مانیٹر کرتی ہے اور ان کا معائنہ کرتی ہے، یہ کام صدارتی محل سے دور دیگر دفاتر میں ہوتا ہے۔صدر میکروں اکثر خطوط کا جواب ہاتھ سے تحریر کردہ خط کے ذریعے دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں