اہم خبریں

جیل کاگیٹ ٹوٹےگابےگناہ لوگ چھوٹیں گے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(ا ے بی این نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا ٹویٹ،صرف30 دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں،جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی،زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گے، جیل کاگیٹ ٹوٹےگابےگناہ لوگ چھوٹیں گے، 3مرتبہ خزانےکولوٹنےوالےاورسرے محل بنانےوالے ان بےگناہ لوگوں کی جگہ لیں گے،آئی ایم ایف حکومت اور اُس کےوزیرخزانہ پراعتبار نہیں کرتا،اسے لیے دوسروں سے شورٹی لینے اُن کے گھر گئے ہیں،دس کروڑ لوگ خطے غربت سے نیچے آ گئے ہیں اور دوکروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، یہ ہے پندرہ مہینے کی حکومت کا کارنامہ30دنوں میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہوگی،رسہ کشی ہوگی جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگا،بنکاک کے شولے ہوں گےاور بغداد کی راتیں ہوں گی، صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت وخون ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا، زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں،دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے،نواز شریف کی سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے، جب ذرائع ابلاغ کوپابند سلاسل کردیا جاتا ہے تو ملک افواہوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے، جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گرنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوارلٹک رہی ہے،جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گرنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوارلٹک رہی ہے،پہلے ہی عالمی برادری سے تنہا ہوتے جا رہے ہیں،وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو،ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے

متعلقہ خبریں