اہم خبریں

معروف فاسٹ بائولر حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر بھی وائرل

لاہور(اے بی این نیوز)معروف فاسٹ بولر حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر میڈیا پر وائرل ۔سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے رکن حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں مقامی صحافیوں اور رشتہ داروں کے علاوہ فہیم اشرف اور فخر زمان بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے روک دیا تھا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج صبح کولمبو کیلئے روانہ ہونا تھا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں جمعہ کی شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کی تھی۔ٕ