اہم خبریں

انڈر 16 کھلاڑی کا محمد رضوان کو چیلنج لیکن ناکام رہے

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو انڈر 16کے کھلاڑی کا چیلنج ،عبد الہادی پھر بھی محمد رضوان کو آوٹ نہیں کرسکے لیکن محمد رضوان نے اپنے جوتے نوجوان کھلاڑی عبد الہادی کو تحفے میں دیدیے ۔تفصیلات کےمطابق نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران محمد رضوان نے انڈر 16 آف اسپنر عبد الہادی کو آؤٹ کرنے کا چیلنج دیا تھا، اس دوران سپنر آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تاہم کیمپ ختم ہوا تو رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے گفٹ کر دیے۔ واضح رہے کہ محمد رضوان کی جانب سے عبدالہادی کو گرینکلز کمپنی کا سپائک جوتا تحفہ میں دیا دیا جس کی قیمت 50 ہزار روپے سے زائد ہے ۔ تحفہ میں دیا گیا ہے جس کی 50 ہزار روپے سے زائد ہے ۔

متعلقہ خبریں