لندن(نیوز ڈیسک) ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ،انگلینڈ237رنز پر ڈھیر، آسٹریلوی ٹیم بھی مشکلات کا شکار۔تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کا تیسراٹیسٹ ٹیم انگلینڈ پہلی اننگز میں صرف 237 رنز ہی بنا سکی ، کپتان بین اسٹوکس ہی 80 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو سکے،پیٹ کمنز نے 91 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلش ٹیم کی طرف سے صرف کپتان بین اسٹوکس ہی 80 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ جواب میں ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 116رنز بنائے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آوٹ ہوگئے ہیں جن میں سے عثمان خواجہ 43 اور لیبوشین 33 رنز بنائے۔ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 142رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔













