لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ ،وفاقی حکومت کا پاکستان کرکٹ بورڈ بارے بڑا اقدام ،وفاقی حکومت کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ ،سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلٸے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا،آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے،نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے۔آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022 سے 20جون 2023کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے،آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جاٸزہ لینگےوفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوٸی تھی۔













