اہم خبریں

یہ کیسے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے،سپریم کورٹ سب کو نا اہل کر دے ، اعتزاز احسن برہم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سب کو نا اہل کر دے پھر یہ کیسے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، ان کو پانچ پانچ کروڑ کے جرمانے ہونے چاہئیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا اور مریم نے سپریم کورٹ کے باہر توہین عدالت کی ، سپریم کورٹ پھر الیکشن کی ایک تاریخ دے، تب بھی حکومت اس تاریخ پر الیکشن نہیں کرائے گی۔ دوسری طرف لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کا جج پر اعتراض افسوسناک اور شرمناک ہے، یہ نو مئی سے زیادہ سیاہ دن ہے حکومت نے اعلان کر دیا کہ ہم آئیں و قانون کو نہیں مانتے،، یہ صرف تاخیری حربے ہیں، انہیں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں