لاہور(نیوزڈیسک) چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے اگر چہ خود کو چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر کر لیا ،لیکن پھر بھی لاہوہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انتخاب رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی ، سماعت آج ہو گی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرانے کیلئے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پی سی بی آئین کیخلاف ہے،عدالت پی سی بی چیئرمین کا الیکشن روکنےکا حکم دے۔













