کراچی(نیوز ڈیسک) ایشین گیمز کا شیڈول ورلڈ کپ سے متصادم ،پاکستان بی ٹیم میدان میں اُتارے گا۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز اس بار چین میں منعقد ہونگی ، اس بار بھی مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلے ہونگے لیکن اس کا شیڈول ورلڈ کپ سے متصادم ہے، ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونگی جبکہ کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائیگا۔اس لیے پاکستانی ٹیم کا بیک وقت دنوں ایونٹ میں کھیلنا ممکن نہیں ،اس بار پاکستان کو ایشین گیمز میں بی ٹیم نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اتارنا پڑے گی جس میں وہ پلیئر شامل کیئے جائیں گے جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے ۔













