اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایھتنز میں پاکستانی سفارتخانے نے ریسیکو کیے گئے 12 پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی۔ہفتہ کوجاری ایک بیان میںشہباز شریف نے یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس حادثے میں جاں بحق ہوئے، بحیرہ احمر میں یونان کے ساحل کے قریب کشتی کا ڈوبنا ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے میں یونانی حکام سے رابطے میں ہے، 12 پاکستانیوں کو یونان کے کوسٹ گارڈز نے بچایا۔















