اہم خبریں

سونا مزید مہنگا، آج کے تازہ ترین نرخ

سونا مزید مہنگا، آج کے تازہ ترین نرخ سامنے آگئے

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں آج سونے کی فی تولہ نئی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,944 روپے اضافے سے 371,944 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 114 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
مزید پڑھیں‌:فہد ہارون سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

متعلقہ خبریں