کراچی (نیوزڈیسک)لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں وکیل نثار خٹک نے دعویٰ کیا کہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔وکیل نثار خٹک کا کہنا تھاکہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ مجرم عزیر بلوچ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور سیشن کورٹس میں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔















