اہم خبریں

چوہدری فواد حسین نے قومی اور صوبائی کیلئے اگلا الیکشن جہلم سے لڑنے کا اعلان کردیا

جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اگلا الیکشن جہلم سے لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑوں گا، تفصیلات کے مطابق آج چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں جہلم سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹ کیلئے حصہ لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ قومی سیاست کی ، سب سے پہلے پاکستان ہیں، اس وقت میں پاکستان کا سوچنا ضروری ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور اپوزیشن کریں گے، عوام کو نواز شریف ،زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے سہارے نہیں چھوڑسکتے ۔

متعلقہ خبریں