اسلام آباد (نیوزڈیسک) توشہ خانہ میں تحائف نہ جمع کرانے کا کیس، نیب پیشی ،پی ٹی آئی چیئرمین آج پیش نہیں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم آج دستاویزات کے ہمراہ طلب کیا ہے ۔ نیب کی طرف سے پی ٹی آئی چیئرمین کو بھیجے گئے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ فئیر پرائس تجزیہ کروائے بغیرآپ نے اپنے تحائف اپنے پاس رکھے، آپ کو قیمت کا تخمینہ لگانے کے عمل پر اثر انداز ہوئے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو 108 تحائف ملے تھے جبکہ 58 تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے۔















