اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نےکہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر تقرری پر خوشی ہے،مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے جین میرٹ کو نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کردیا وہ جولائی کے وسط میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر تقرری پر خوشی ہے امید ہے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ واضح رہے کہ جین میریٹ اس سے قبل کینیا میں بطور برطانوی ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔
Delighted to be appointed as the next British High Commissioner to Pakistan!
🇬🇧 & 🇵🇰are connected by heritage, strong people ties, climate cooperation & growing trade. Dosti & Commonwealth links can ensure a prosperous future.
Aap se jald mulaqat hogi!https://t.co/hfhFs5yUcz
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) June 15, 2023















