کراچی (اے بی این نیوز)پاک بحریہ کے مشترکہ بحری اطلاعات و معاون مرکز نے تازہ ترین صورتحال جاری کر دیں،تازہ صورتحال کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کا ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا عمل شروع ہو گیا،سمندری طوفان کا ابتدائی حصہ سوراشترا اور کچھ (جکھاؤ پورٹ) کے ساحل سے ٹکرا گیا ،سمندری طوفان بپر جوائے کی آنکھ یا مرکز سے کتر 50 کلومیٹر ہے،سمندری طوفان بپر جوائے کا مکمل حصہ آئندہ 5 گھنٹوں میں ساحلی پٹی سے ٹکرائے گاسمندری طوفان کے باعث کیٹی بندر، کھارو چان، شاہ بندر، جاتی، بدین سمیت ملحقہ خطے متاثر ہو سکتے ہیں،کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے















