اہم خبریں

جماعت اسلامی 9 مئی کی مذمت کرنے کے بجائے زمان پارک میں جاکر اتحاد کرکے آگئی، شرمیلافاروقی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنے کے بجائے زمان پارک میں جاکر اتحاد کرکے آگئی، یہ وہ لوگ ہیں جو فساد کرنا چاہتے ہیں ہم کراچی کو کسی فسادی کے ہاتھ میں نہیں چھوڑیں گے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پر ان کے اراکین کو اغواء کرنے کے الزامات کے ردِعمل میں پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے، چاہیے وہ تعلیمی ادارے ہوں یا کراچی کے حوالے سے، جماعت اسلامی لسانیت اور نفرت کی سیاست کرتی رہی ہے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ آج میئر کا انتخاب صاف اور شفاف تھا 12 جون کو پی ٹی آئی کے یونین کونسل کے چئیرمین اسد امان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم میئر الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں رہے ہیں یہاں ایک فارورڈ بلاک بناہوا ہے جس میں 33 کے قریب لوگ ہیں جنہوں نے ووٹ نہیں کیا انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا۔ یہاں یہ الزام لگانا کہ اغواء کرلیا، یہ جنگل کا قانون تھوڑی چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کام کیا توعوام نے ووٹ دیا ہے پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بن گیا تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ پی ٹی آئی والوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دیا، یہ عدالت جاکرٹائم ضائع کریں گے۔پی پی پی کی شرمیلا فاروقی نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی شکل جو2018 میں تھی اس میں ان کی دوبارہ بحالی ہوگئی ہے، بیج میں ان کو سلیکشن کرکے جو لوگ دیئے گئے تھے وہ لوگ واپس چلے گئے ہیں، یہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کو اس ملک میں بغاوت کی تھی، جماعت اسلامی تو وہ جماعت ہے جو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی بلکہ وہ زمان پارک میں جاکراتحاد کرکے آگئی، یہ وہ لوگ ہیں جو فساد کرنا چاہتے ہیں ہم کراچی کو کسی فسادی کے ہاتھ میں نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں