اسلام آباد( اے بی این نیوز ) لوک ورثہ میوزیم میں ثقافتی میلے کا آغاز کر دیا گیا ۔ میلے کا افتتاح وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ امیر مقام نے کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقامنے کہا کہاس طرح کے میلے سال میں متعدد بار ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں میلے کے انعقاد کی وجہ سے اسلام آباد کی فضاؤں میں تازگی دیکھ رہے ہیں ۔۔ امیر مقام کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی ۔۔ انشاءاللہ جلد انتخابات کروائیں گے ۔ عوام جسے مینڈیٹ دے گی، حکومت کرنا اسی کا حق ہو گا ۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا سبھی کو علم ہے ۔















