سرگودہا(اے بی این نیوز)وزیر مملکت برائے صنعت وپیداوار تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انقلابی وژن کی بدولت معیشت کی بہتری کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ “خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے حصول، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ملک میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے، جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا معاشی استحکام نہیں ہوگا کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگاتوکوئی بھی ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔ موجودہ معاشی بحران کی ذُمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے ہی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان سے معاہدہ شروع کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔















